ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی راجیہ سبھا انتخابات:بی ایس پی نے لگایا بی جے پی پر اقتدار کے غلط استعمال کا الزام

یوپی راجیہ سبھا انتخابات:بی ایس پی نے لگایا بی جے پی پر اقتدار کے غلط استعمال کا الزام

Sat, 24 Mar 2018 21:11:56    S.O. News Service

لکھنؤ ،24؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اترپردیش راجیہ سبھا انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کے بھیم راؤ امبیڈکر کی شکست کے بعد کہا کہ ممبران اسمبلی کو ووٹ کے لئے بی جے پی نے ڈرانے کی کوشش کی۔بی ایس پی سربراہ نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ ایس پی اور بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کو ووٹ دینے سے روکا گیا ہے۔اس سے پہلے بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کا ووٹ متحد ہوا۔جہاں تک اتحاد کا سوال ہے تو اس کا فیصلہ پارٹی کی سربراہ مایاوتی کریں گی۔انتخابات کے نتائج آنے کے بعد انہوں نے کہاکہ بی ایس پی امیدوار بھیم راؤ امبیڈکر کو سارے ووٹ ملے۔یہاں تک کہ ایک اضافی ووٹ بھی ملا۔ایس پی بی ایس پی اور کانگریس کا ووٹ متحد رہا۔رہی بات اتحاد کی تو اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق صرف پارٹی صدر (مایاوتی)کو ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں بند بی ایس پی ممبر اسمبلی مختار انصاری اور ایس پی ممبر اسمبلی ہری اوم یادو کو راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ سے روکا گیا۔ان دونوں کو ووٹنگ سے روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے عدالت سے ملتوی کاحکم لیا تھا، لیکن اس میں حقائق کو چھپایا گیا۔یہ مکمل طور پر سرکاری مشینری کا غلط استعمال ہے۔اس کے علاوہ ووٹوں کی گنتی میں بھی گڑبڑی کی گئی۔غور طلب ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی کی زبردست فتح کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھاکہ ریاست کے لوگوں نے سماج وادی پارٹی کا چہرہ دیکھ لیا۔وہ ووٹ لے سکتے ہیں لیکن بدلے میں کچھ دے نہیں سکتے۔یوگی گورکھپور اور پھول پور میں حال ہی میں بی ایس پی کی مدد سے ایس پی کی جیت کا حوالہ دے رہے تھے۔بی ایس پی کے مشرا نے کہا کہ وہ (بی جے پی) جانتے تھے کہ وہ الیکشن ہار رہے ہیں اس لئے انہوں نے اقتدار کا غلط استعمال کیا۔


Share: